Book Name:Lazzat e Ibadat
نہیں اور پرائے گھر عیب نکالنا تو ( اس میں ) مسلمانوں کی دل شکنی ہے اور کمالِ حرص وبے مُروتی پر دلیل ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* حسنِ عبادت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ” حسنِ عبادت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰہُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ ۔
ترجمہ : اے اللہ ! اپنے ذکر اور شکر اور اچھی عبادت پر ہماری مدد فرما ۔ ( فیضانِ دعا ، ص 291 )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )
آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
( 2 ) جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد ( یعنی شکر ) بجا لاؤں گا۔
( 3 ) جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
( 4 ) گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ