Book Name:Lazzat e Ibadat

( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ،  ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ،  ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

کھانا کھانے کی بقیہ سنتیں اور آداب

 * کھانے سے پہلے جوتے اُتار لیجئے۔ * کھانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیجئے۔  * اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پربِسْمِ اللہ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہ ، پڑھ لیجئے۔  * کھانے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی جائے تو اگر کھانے میں زہر بھی ہوگا تو اِنْ شَآءَ اللہ اثر نہیں کرےگا : ( دعا یہ ہے )  بِسْمِ اللہ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ یَاحَیُّ يَاقَیُّوْمُ ( یعنیاللہ پاک کے نام سے شروع کرتا  ہوں جس کے نام کی برکت سے زمین وآسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اے ہمیشہ سے زندہ وقائم رہنے والے۔ )  ( [1] )  سیدھے ہاتھ سے کھائیے۔ * اپنے سامنے سے کھائیے۔  *  کھانے میں کسی قسم کا عیب نہ لگائیے ، مثلاً یہ نہ کہیے کہ مزیدار نہیں ، کچا رہ گیا ہے ، پھیکا رہ گیا کیونکہ کھانے میں عیب نکالنامکروہ و خلافِ سنت ہے بلکہ جی چاہےتو کھالیجئے ورنہ ہاتھ روک لیجئے۔ * اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سُنّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : کھانے میں عیب نکالنا اپنے گھر پر بھی نہ چاہيے ، مکروہ وخلافِ سنت ہے۔  ( سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ) عادتِ کریمہ یہ تھی کہ پسند آیا تو تناول فرما يا ورنہ


 

 



[1] فردوس الاخبار ، ۱/ ۲۷۴ ، حدیث : ۱۹۵۵