Book Name:Lazzat e Ibadat

نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )

کھانے کی سُنّتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ” سنتیں اور آداب “ سے کھانا کھانےکی سنتیں اور آداب سنتے ہیں۔ * ہرکھانے سے پہلے اپنے ہاتھ پہنچوں تک دھو لیجئے۔نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : جویہ پسند کرے کہ اللہ پاک اس کے گھر میں برکت زیادہ کرے تو اسے چاہيے کہ جب کھانا حاضر کیا جائے تو وضو کرے اور جب اٹھایا جائے تب بھی وضو کرے۔ ( [2] ) مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : اس ( یعنی کھانے کے وضو  ) کے معنیٰ ہیں : ہاتھ ومنہ کی صفائی کرنا کہ ہاتھ دھونا کلی کرلینا۔ ( [3] )

 (  اعلان  )

کھانے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2] ابن ماجہ ، کتاب الاطعمہ ، باب الوضوء عند الطعام ، ۴/۹ ، حدیث۳۲۶۰

[3] مرآۃ المناجیح ، ۶/۳۲