Book Name:Lazzat e Ibadat

کم نہ ہوا۔

انگور کھا لینے کے بعد اُس  نیک بزرگ نے دونوں نئی چادروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : ان دونوں میں سے جو چاہو رکھ لو ! میں نے کہا : مجھے چادر کی ضرورت نہیں۔ چنانچہ اُنہوں نے دونوں چادریں اپنے جسم پر لپیٹ لیں ،  پُرانی چادریں جو نیچے بچھائی تھیں ، انہیں ہاتھ میں پکڑا اور ایک طرف کو چل دئیے ، میں بھی ان کے پیچھے پیچھے ہو لیا۔ جب ہم صفا و مروہ کے قریب پہنچے تو ایک غریب شخص نے پُکار کر کہا : اے رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے شہزادے ! میرا تَن ڈھانپئے !

اُس نیک بزرگ نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی چادریں اس غریب کو دِیں اور آگے چل دئیے۔ اب میں اس غریب شخص کے پیچھے گیا اور اُس سے پوچھا : آپ کوجس نے چادریں دِیں ، یہ کون ہیں ؟ وہ غریب شخص بولا : یہ رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے شہزادے امام جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  ہیں۔

اللہ اَکْبَر ! اب میں نے امام جعفر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  کو تلاش کرنا شروع کیا ، تاکہ آپ سے اَحادیث سُنوں مگر افسوس ! میں دوبارہ ملاقات سے محروم رہا۔ ( [1] )  اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بےحساب بخشش ہو۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد    

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم


 

 



[1]...حکایتیں اور نصیحتیں ، صفحہ : 437۔