Book Name:Lazzat e Ibadat

لوگوں کی صحبت پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیے ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ان شاء اللہ اس کی برکت سے نیکیوں پر استقامت پانے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنا بھی ہے شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ   کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ میں سے ایک نیک عمل نمبر 5 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے پانچوں نمازوں کے بعد کم از کم ایک ایک بار آیۃ الکرسی ، سورۃ الاخلاص اور تسبیح فاطمہ پڑھی ؟ الحمد للہ ! شیخ  طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ نے اپنے مُرِیْدَوں کو اپنی اِصْلاح کے لئے بہترین نسخہ دیا ہے۔ آپ بھی جیبی سائز کا یہ مختصر رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے ، اسے پڑھیئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے اور روزانہ اپنے اَعْمَال کا مُحَاسَبَہ کیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا ، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا ، خوب صُورت ہو جائے گا۔

اللہ پاک ہمارے دِل کی سختی دُور فرمائے ، ہمارے دِل روشن ہوں ، کاش ! نمازوں میں دِل لگ جائے ، کاش ! عبادت کا ذوق و شوق ہمیں نصیب ہو جائے ، اے کاش ! صد ہزار کاش ! ہمیں عبادت کی لذّت بھی ملے اور اس پر استقامت بھی نصیب ہو جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد 

امام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا ذِکْرِ خیر

  اے عاشقانِ رسول ! 15 رجب المرجب کو یومِ امامِ جعفر صادِق رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  ہے ، اس مناسبت