Book Name:Lazzat e Ibadat

خانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرنا ، اجتماع گاہ اور مسجد کی صفائی کا خیال رکھنا ، دریاں و چٹائیاں بچھانا اور اجتماع کے اختتام پر اُٹھانا ، بستوں ، وضوخانہ اورمسجد کی چھت پر گفتگو میں مصروف  اسلامی بھائیوں کو  نرمی و شفقت سے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانا ، ضرورت کے مطابق مناسب مقامات پر پانی کی سبیل لگانا ، مکتبہ المدینہ کے کتب و رسائل کی بستے پر فراہمی اور بستوں پر غیر شرعی و غیر اخلاقی لڑیچر اور غیر معیاری کھانے پینے کی چیزوں کی فروخت پر نظر رکھنا ، اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا انتظام کرنا ، جوتے رکھنے کے لئے چوکیاں بنا کر ترتیب سے جوتے رکھنا ، ہر بستے کی جگہ مخصوص کرنا بلکہ ممکنہ صورت میں پینا فلیکس بینر یا بورڈ لگانا وغیرہ اس مجلس کی  ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔اللہ کریم ” مجلس ہفتہ وار اجتماع “ کومزید ترقیاں عطا فرمائے۔

لذّتِ عبادت پانے کا ایک بہترین طریقہ

پیارے اسلامی بھائیو !  عِبَادت میں لذّت پانے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم اللہ پاک کے نیک بندوں کی صحبت اختیارکریں ،  الحمد للہ ! اللہ پاک کے نیک لوگوں کے پاس اُٹھنے بیٹھنے سے ،  ان کی باتیں سننے ، ان کی طرف محبت سے دیکھنے اور ان کی سیرت اپنانے کی برکت سے دِل کی سختی دُور ہوتی اور فِکْرِ آخرت  نصیب ہوتی ہے۔ حضرت جعفر بن سلیمان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں جب کبھی اپنے دِل میں سختی پاتا تو صبح سویرے حضرت محمد بن واسع رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدمت میں حاضِر ہو جاتا ، اس کی برکت سے مجھے فائدہ پہنچتا تھا۔ ( [1] )  


 

 



[1]...حِلْیَۃُ الْاَوْلیا ، جلد : 2 ، صفحہ : 395۔