Book Name:Lazzat e Ibadat

چیزیں کھاتا رہے تو اس سے اُس کا نفس سرکش  ہو جاتا ہے اور دِل میں سختی پیدا ہوتی ہے۔( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

3 چیزیں چھوڑِیں تو لذّتِ عبادت مل گئی

حضرت احمد بن حرب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں 50 سال اللہ پاک کی عبادت کرتا رہا ، میں نے 3 چیزوں کو چھوڑا تو عبادت کی لذّت مِل گئی؛  ( 1 ) : میں نے لوگوں کی رِضا کو چھوڑ دیا  ( یعنی لوگ کیا کہیں گے اس  کی فِکْر چھوڑ کر یہ ذہن بنا لیا کہ میرا اللہ پاک کس بات میں راضی ہے )   ( 2 ) : میں نے فاسِقَوں  ( یعنی اعلانیہ گناہ کرنے والوں )  کی صحبت کو چھوڑا اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کی  ( 3 ) : میں نے دُنیا کی لذّت کو چھوڑا ، یہاں تک کہ آخرت کی لذّت حاصِل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔  ( [2] )

شعبہ ہفتہ وار اجتماع

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  دنیا بھر میں 80 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہی ہے ، انہی میں سے ایک شعبہ’’مجلس ہفتہ وار اجتماع‘‘ بھی ہے۔مجلس ہفتہ وار اجتماع عموماً3سے5 ارکان پر مُشْتَمِل ہوتی ہے۔ قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کا جَدْوَل بنانا ، تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن پہلے بتانا۔اجتماع گاہ بالخصوص داخلی دروازوں پر حفاظت کے پیش نظر حارِسین مُقَرَّر کرنا ۔اسپیکر ، لائٹس ، جنریٹر اور یو پی ایس کا مناسب انتظام کرنا ، وُضو


 

 



[1]...احیاءُالعلوم مترجم ، جلد : 3 ، صفحہ : 280۔

[2]...تاریخ الاسلام ، جلد : 6 ، صفحہ : 184۔