Book Name:Lazzat e Ibadat

گا ،   یہ وجہ ہے کہ تمہیں نیکی کی لذّت نہیں ملتی۔ ( [1] )  روایت ہے ، اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کو فرمایا : اے داؤد ! اگر مجھ سے محبت کرتے ہو تو دُنیا کی محبت دِل سے نکال دو ! بے شک میری محبت اور دُنیا کی محبت ایک دِل میں جمع نہیں ہو سکتی۔ ( [2] )   

ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے حواریوں کو فرمایا : مُردَوں کے پاس مت بیٹھا کرو ، ورنہ تمہارا دِل مُردہ ہو جائے گا۔ حواریوں نے عرض کیا : مُردے کون ہیں ؟ فرمایا : اَلرَّاغِبُوْنَ فِی الدُّنْیَا اَلْمُحِبُّوْنَ لَہَا دُنیا میں رغبت رکھنے اور دُنیا سے محبت کرنے والے۔ ( [3] )

لذیز چیزیں کھاتے رہنا دِل کی سختی کا باعِث ہے

پیارے اسلامی بھائیو !  زیادہ کھانا بھی دِل کو سخت کرتا ہے ، اس لئے جو لذّتِ عبادت کا طلبگار ہے ، اسے چاہئے کہ بھوک سے کم کھانے کی عادت اپنائے۔ حضرت ابراہیم بن اَدھم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں کوہِ لبنان میں کئی اَوْلیائے کرام کی صحبت میں رہا ، ان میں سے ہر ایک نے مجھ سے یہی کہا : جب لوگوں میں جاؤ تو انہیں چار باتوں کی نصیحت کرنا ، ان میں ایک نصیحت یہ تھی کہ جو زیادہ کھائے گا ، اسے عِبَادت کی لذّت نصیب نہیں ہو گی۔ ( [4] )    

حضرت امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : راہِ آخرت پر چلنے والے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہم کی مبارک عادت تھی کہ وہ سالن ہمیشہ نہیں بلکہ کبھی کبھار ہی کھاتے تھے اور نفس کی خواہشات سے بچتے تھے کیونکہ انسان اگر خواہِش کے مطابق لذیذ


 

 



[1]...تفسیر روح البیان ، پارہ : 4 ، سورۂ آلِ عمران ، زیرِ آیت : 189 ، جلد : 2 ، صفحہ : 149۔

[2]...مُکاشفۃ القلوب مترجم ، صفحہ : 317۔

[3]...تفسیر روح البیان ، پارہ : 4 ، سورۂ آلِ عمران ، زیرِ آیت : 189 ، جلد : 2 ، صفحہ : 149۔

[4]...منہاج العابدین مترجم ، صفحہ : 260۔