Book Name:Lazzat e Ibadat

میں عِبَادت کی لذّت پیدا ہو جائے گی۔  اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّهٗ حَیٰوةً طَیِّبَةًۚ     ( پارہ : 14 ، سورۂ نَحل : 97 )

ترجمہ کنز العرفان : جو مرد یا عورت نیک عمل  کرے  اور  وہ  مسلمان ہو تو ہم ضرور اُسے پاکیزہ زندگی  دیں گے۔

اس آیت میں بتایا گیا کہ جو مسلمان مرد یا عورت نیک اَعْمَال کرے ، اللہ پاک اسے اچھی پاکیزہ زِندگی عطا فرمائے گا۔ تفسیر خازِن میں ہے : ایک قول کے مطابق اس اچھی زندگی سے عِبَادت کی لذّت مراد ہے۔ ( [1] )  یعنی جو مسلمان نیک اَعْمَال کرے ،  اللہ پاک اسے عِبَادت کی لذّت عطا فرما دے گا۔ ایک بزرگ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں 20 سال تک مشقت سے نمازیں پڑھتا رہا ،  اس کے بعد مجھے عِبَادت کی لذّت نصیب ہوئی۔ ( [2] )  

نوافِل کی کثرت کیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو !  اگر ہم عِبَادت کی لذّت چاہتے ہیں تو فرائض کی ادائیگی کے  ساتھ ساتھ نوافِل کی کثرت کرنی چاہئے ، نفل نمازیں پڑھیں ، نفل روزے رکھیں ، نفل صدقہ و خیرات کریں۔ اس کی برکت سے بھی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! عبادت کی لذّت نصیب ہو گی۔ حدیثِ قدسی میں ہے ، اللہ پاک فرماتا ہے : بندہ نوافِل کے ذریعے میرا قرب حاصِل کرتا رہتا ہے ، یہاں تک میں اسے اپنا محبوب  ( یعنی پیارا )  بنا لیتا ہوں۔ ( [3] )  

سُبْحٰنَ اللہ !  نوافِل کی کثرت سے اللہ پاک کی محبت نصیب ہوتی ہے ، ظاہِر ہے ، اللہ


 

 



[1]...تفسیرِ خازن ، پارہ : 14 ، سورۂ نحل ، زیرِ آیت : 97 ، جلد : 3 ، صفحہ : 97۔

[2]...قُوتُ القلوب ، جلد : 1 ، صفحہ : 92۔

[3]...بخاری ، کتاب الرقاق ، باب : التواضع ، صفحہ : 1597 ، حدیث : 6502۔