Book Name:Hazrat Salman Farsi

سامنے والے کے دِل پر لگے گا اور محبت بڑھائے گا۔

یعنی بیٹا ! لوگوں کو سلام کیا کرو کہ تمہاری زبان سے نکلے ہوئے سلام کے الفاظ تاثیر کا تِیر بن کر سامنے والے کے دِل پر لگیں گے اور محبت بڑھائیں گے۔

اللہ پاک ہمیں سلام کو عام کرنے اور آپس میں محبتیں بانٹنے کی توفیق عطا کرے۔

 آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تَو تم امانت میں خیانت کرتے...

حضرت اَبُو قَلابہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ سے روایت ہے ، ایک مرتبہ ایک شخص حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ کی خِدمت میں حاضِر ہوا ، اس وقت حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ آٹا گوندھ رہے تھے ،  اس شخص نے حیرت سے کہا : عالی جاہ ! یہ کیا ہے؟  ( یعنی آپ خُود ہی آٹا گوندھ رہے ہیں؟ )  فرمایا : میں نے خادِم کو کسی کام سے بھیجا ہے ، مجھے اچھا نہیں لگا کہ اس پر دو کام جمع کر دوں۔

سُبْحٰنَ اللہ ! حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ کی خادموں پر نرمی صد مرحبا... ! !    آٹا گوندھنا خادِم کے ذِمَّہ تھا مگر حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ نے خادِم کو کسی اور کام سے بھیج دیا تو اس کے حِصّے کا کام خُود کرنے لگے تاکہ خادِم کو دُہری مشقت نہ ہو۔ سُبْحٰنَ اللہ !

حضرت ابو قَلابہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اُس آنے والے شخص نے عرض کیا : فُلاں نے آپ کو سلام کہا ہے۔ حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ نے  ( سلام کا جواب دینے کے بعد )  فرمایا : تم اس کے ہاں سے کب آئے ہو؟ کہا : میں فُلاں وقت آیا تھا۔ فرمایا : اگر تم اس کا