Book Name:Hazrat Salman Farsi

النَّاسُ ! اے لوگو ! اَفْشُوا السَّلَامَ سلام کو عام کرو ! وَ اَطْعِمُوا الطَّعَامَ کھانا کھلاؤ ! وَ صَلُّوْا بِالَّیْلِ  وَالنَّاسُ نِیَامٌ اور رات كو اُس وقت نماز پڑھو جس وقت لوگ سو رہے ہوں ، تَدْخُلُوا الْجَنَّۃَ بِسَلَامٍ  ( تم یہ تین کام کرو گے تو  ) سلامتی کے ساتھ جنّت میں داخِل ہو جاؤ گے۔ ( [1] )    

سلام محبت پیدا کرتا ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! ” سلام “ ایک انمول نعمت ہے ، اللہ پاک نے سلام میں ایسی کمال تاثیر رکھی ہے کہ ہم سلام کرتے ہیں زبان سے مگر اس کا اَثر سیدھا دِل پر ہوتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : لَاتَدْخُلُوا الجَنَّۃَ حَتّٰی تُؤْمِنُوْاتم اس وقت تک جنّت میں داخِل نہیں ہو سکتے ، جب تک ایمان نہ لے آؤ !  وَلَا تُؤْمِنُوْا حَتّٰی تَحَابُّوْا اور تم اس وقت تک  ( کامِل )  مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو ! پھر فرمایا : کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں ، جس پر عمل کرکے تمہاری آپس میں محبت بڑھ جائے؟ اَفْشُوا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ آپس میں سلام کو عام کرو !  ( [2] )

محبت بھرا اِسْلامی تیر

حضرت لقمان حکیم رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ نے ایک مرتبہ اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : بیٹا ! جب بھی کسی قوم کے پاس سے گزرو تو انہیں اِسلْامی تیر مارا کرو !  

یہ اسلامی تِیر کیا ہے؟ حضرت عَوْف بن عبد اللہ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس سے مراد سلام ہے۔ ( [3] )  یعنی جب سلام کرو گے تو تمہارا سلام محبت سے بھرا ہوا تِیر بَن کر


 

 



[1]...اِبْنِ ماجہ ، کتابُ اِقَامۃِ الصلوٰۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 423 ، حدیث : 1334۔

[2]...ابوداؤد ، کتابُ الادب ، باب اِفْشَاءُ السلام ، صفحہ : 809 ، حدیث : 5193۔

[3]...زُہد لِاِبْنِ مبارک ، صفحہ : 332 ، حدیث : 950۔