Book Name:Hazrat Salman Farsi

( 21 ) صد ا ئے مد ینہ لگائی؟ ( 22 )  اپنے گھر کے جَھروکوں  ( یعنی باہر دیکھنے کے لئے رکھی گئی کھڑکیوں ) سے ( بِلاضرورت ) باہر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے اُن کے گھروں کے اندرجھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟ ( 23 )  آپ کےہاں  گھر درس ہوا ؟یاکسی عُذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا؟ ( 24 )  کم ازکم ایک مَدَنی درس ( مسجد  ، دُکان ،  بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو ) دیا ، یاسُنا؟  ( 25 )  سُنّت کے مطابق لباس ( جو لیڈیز کلرمثلاً شوخ یعنی تیز رنگ یا چمکیلانہ ہویا ایسے رنگ کا بھی نہ ہوجو شرعاً منع ہے وہ )  پہنا؟ ( 26 )  کیاآپ کازُلفیں رکھنے کی سُنّت پرعمل ہے؟ ( 27 ) داڑھی منڈوانے یا ایک مُشت سےگھٹانے کا گناہ تو نہیں کیا؟ ( 28 ) گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً توبہ کی؟ ( 29 ) سُنّت کے مُطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ئیں پڑھیں؟  ( 30 )  گھر ، دفتر ، بس ، ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا ؟  ( 31 )  اِن سُنّتوں پر کچھ نہ کچھ عمل کیا؟ ( مسواک ، گھر میں  آناجانا ، سوناجاگنا ، قبلہ رُخ بیٹھناوغیرہ ) ؟ ( 32 ) ظہر کی چارسُنّتِ قَبْلِیہ فرض سے پہلےادا کیں؟  ( 33 )  تَہَجُّدکی نماز پڑھی؟یا رات نہ سونے کی صورت میں صلٰوۃُاللَّیْل ادا کی؟ ( 34 )  اوّابین یا اِشراق وچا شت کے نوافل پڑھے؟  ( 35 )  کیاآج آپ نےعصریا عشاکی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھیں؟ ( 36 ) اِنفِرادی کوشش کےذریعے دعوتِ اِسلامی کے12  دینی کام میں سے کم ازکم ایک  دینی کام کی ترغیب دِلائی؟ ( 37 )  دوسروں سے مانگ کر کوئی چیز ( مثلاًچپّل ، چادر ، موبائل فون ، چارجر ، گاڑی وغیرہ ) اِستِعمال تو نہیں کی؟  ( 38 )  جھوٹ بولنے ، غیبت   و چُغلی کرنے  / سُننےسےبچے؟ ( 39 )  کچھ نہ کچھ وقت کے لئے’’مَدَنی چینل‘‘ دیکھا ؟  ( 40 )  کسی ایک یا چند سے دُنیَوی طور پر ذاتی دوستی ہے؟ ( 41 ) قرض ہونے کی صُورَت میں ( ادائیگی کی طاقت کے باوُجود ) قرض خواہ کی اِجازت کے بغیر قرض ادا کرنے  میں تاخیر تو نہیں کی؟نیز کسی سے عاریتاً  ( یعنیTemporary )  لی ہوئی چیزضرورت پوری ہونے پرطے کئے ہوئے وقت کے اندر واپس کردی؟  ( 42 )  عاجزی کےایسے الفاظ جن کی تائید دل نہ کرے بول کر نِفاق ورِیاکاری کا جُرم تو نہیں کیا؟مثلاً لوگوں کے دل میں اپنی عزّت بنانے کے لئےاِس طرح کہنا : ’’میں  حقیر ہوں ، کمینہ ہوں‘‘جبکہ دل میں ایسا نہ سمجھتا ہو۔  ( 43 ) صفائی سُتھرائی کےعادی اور سلیقہ مند ہیں؟ ( 44 )  کسی مُسلمان کاعیب ظاہِر ہوجانےپر  ( بلا مصلحت ِشَرعی )  اُسکا عیب کسی اور پرظاہِر تو نہیں کیا؟ ( 45 ) تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا ، یا شرکت کی؟  ( 46 ) ہر جائز و عزّت والے  کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھی؟