Book Name:Hazrat Salman Farsi

دیں۔ *   گھر میں روزانہ فیضانِ سُنّت کا درس ضرور ضرور دیں یا سُنیں۔ * اپنے گھر والوں کی دُنیا و آخرت کی بہتری کیلئے دِل سوزی کے ساتھ دُعابھی کرتے رہیں کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔ * سُسرال میں رہنے والیاں جہاں گھر کا ذکر ہے وہاں سُسرال اور جہاں وَالدین کا ذکر ہے وہاں ساس اور سسر کے ساتھ وہی حُسنِ سُلوک بجالائیں جبکہ کوئی مانعِ شرعی نہ ہو۔ ( جنت کی تیاری ، ص۱۱۶تا۱۱۸ )  * گھر والوں کو گناہوں  بھرے چینلزسے چھٹکارا دلا کرصرف اور صرف مدنی چینلدکھانے کی ترکیب بنائیے۔ ( فیضان داتا علی ہجویری ، ص۷ )  * سنجیدگی اپنایئے ! گھر میں تُو تکار ، اَبے تَبے اور مذاق مسخری کرنے ، بات بات پر غصّے ہو جانے ، کھانے میں عیب نکالنے ، چھوٹے بھائی بہنوں کو جھاڑنے ، مارنے ، گھرکے بڑوں سے اُلجھنے اور بحث کرنےکی عادَت ہو تو اپنا  رَوَیّہ یکسر تبدیل کرلیجئے ، ہر ایک سے مُعافی تَلافی کر لیجئے۔ ( فیضان شمس العارفین ، ص۲۷ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                    صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * تعزیت کرتے وقت کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ”  فوت شدہ مسلمانوں کی بخشش کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :

اِنَّ لِلّٰھِ مَا اَخَذَ وَلَہُ مَا اَعْطٰی وَکُلُّ عِنْدَہ بِاَجَلٍ مُسَمّی  فَلْتَصْبِر وَلْتَحْتَسِبْ۔

ترجمہ : بے شک اللہ ہی کا ہے جو اس نے لے لیا اور جو کچھ اس نے دیا ہے اور ہر چیز کی اس کی بارگاہ میں میعاد مقرر ہے پس چاہیے یکہ تو صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے ۔  ( مدنی پنج سورہ ، ص ۲۲۳ )