Book Name:Hazrat Salman Farsi

فرمایا :  اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ( [1] )

 ( 2 ) گویا شبِ قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ( [2] )

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

 ( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 02فروری 2023ء

 ( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ،  ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ،  ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

گھر میں مدنی ماحول بنانے کے بقیہ مدنی پھول

* سب کو نرمی کے ساتھ سنّتوں بھر ے بیانات کی کیسٹیں سُنائیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ مدنی نتائج بر آمد ہوں گے۔ *    گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ مار بھی پڑے ، صبر صبر اور صبر کیجئے ، اگر آپ زبان چلائیں گے تو ’’مدنی ماحول‘‘بننے کی کوئی اُمید نہیں بلکہ مزید بِگاڑ پیدا ہو سکتا ہے * بے جاسختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگوں کو ضدی بنا دیتا ہے۔ لہٰذا غصہ ، چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عادت بالکل ختم کر


 

 



[1]  مجمع الزوائد ، کتاب الادعیۃ ، باب فی کیفیۃ الصلاۃ…الخ ، ۱۰ / ۲۵۴ ، حدیث : ۱۷۳۰۵

[2]  تاریخ ابنِ عساکر ، ۱۹ / ۱۵۵ ، حدیث : ۴۴۱۵