Book Name:Hazrat Salman Farsi

ان سے آنکھیں ہر گز نہ ملائیں۔ * ان کاسونپا ہوا ہر وہ کام جوخِلافِ شرع نہ ہو فوراً کر ڈالیں۔ * ماں بلکہ گھر  ( اور باہر )  کے ایک دِن کے بچے کو بھی’’آپ‘‘ کہہ کر ہی مخاطَب ہوں۔ * اپنے محلہ کی مسجدکی عشاء کی جماعت کے وقت سے لیکر دو گھنٹے کے اندر سو جایا کریں۔ * کاش ! تہجد میں آنکھ کھل جائے ورنہ کم ازکم نمازِ فجر تو بآسانی  ( مسجد کی پہلی صف میں باجماعت ) مُیسر آئے اور پھر کام کاج میں بھی سستی نہ ہو۔ *  گھر میں اگر نمازوں کی سُستی ، بے پردگی ، فلموں ، ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو تو بار بار نہ ٹوکیں۔

 (  اعلان  )

گھر میں مدنی ماحول بنانے کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                    صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع

میں  پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )  اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ