Book Name:Hazrat Salman Farsi

قادِری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سُنّی عُلَما سے مَحَبَّت کے نتیجے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے ایک شُعْبہ بنام ” شعبہ رابطہ بِالْعلما “ بھی قائم کیا ہے۔تاکہ اس کے ذریعے سُنّی عُلمائے کرام  ( ائمہ مساجد ، خطبا ، مُدرسین )  کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی دِینی خِدمات سے آگاہ کیا جائے ، ان سے تعلُّقات اُستُوار کرکے انہیں دعوت اسلامی ے دینی ماحول سے وابستہ کیا جائے اور ان سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مُعاوَنت حاصل کی جائے۔اوراُن کی دُعائیں لی جائیں اور سُنّی مَدارس وجامعات میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترکیب بنائی جائے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرآمین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے :  ( 1 )  فرمایا : اپنے گھرو ں کو قبر ستا ن مت بناؤ ، بےشک جس گھر میں  ( سورۂ )  بقر ہ پڑھی جاتی ہے شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے۔ ( مسلم ، کتاب صلاۃ المسافرین ، باب استحباب صلاۃالنافلۃ فی بیتہ۔۔۔ الخ  ص۳۰۶ ، حدیث : ۱۸۲۴ )  ( 2 )  فرمایا : جس گھر میں اللہ پاک کا ذکر کیا جاتا ہے اور جس گھر میں اللہ پاک  کا ذکر نہیں کیا جاتا ، ان کی مثال زند ہ اور مردہ کی ہے۔ ( بخاری ، کتا ب الدعوات ، باب فضل ذکر اللہ ، ۴  / ۲۲۰ ، حدیث : ۶۴۰۷ )  * گھر میں آتے جاتے بُلند  آواز سے سلام کریں۔ * والدیا والدہ کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جائیں۔ * دِن میں کم ازکم ایک بار اسلامی بھائی والد صاحب اور اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ اور پاؤں چوما کریں۔ * والدین کے سامنے آواز دِھیمی رکھیں ،