Book Name:Hazrat Salman Farsi

مولا علی شیر  خُدا رضی اللہ عنہ کا ذِکْرِ خیر

پیارے اسلامی بھائیو ! 13 رَجَبُ الْمُرَجَّب کو مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت مولا علی شیرِ خُدا ، مشکل کشا رَضِیَ اللہ عَنْہ کایومِ وِلادت ہے ، اس مناسبت سے آئیے ! مختصر طَور پر ذِکْرِ مولا علی رَضِیَ اللہ عَنْہ کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں۔

مولا علی رَضِیَ اللہ عَنْہ کا مختصر تعارف

 * امیر المؤمنین مولا علی مشکل کشا رَضِیَ اللہ عَنْہ 13 رَجَبُ الْمُرَجَّب کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے * آپ کی والدہ نے آپ کا نام حیدر اور والِد نے علی رکھا * حُضُورِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے آپ کو اَسَدُ اللہ کے لقب سے نوازا * اس کے عِلاوہ مُرتضیٰ   ( یعنی چُنَا ہوا ) ،  کَرَّار ( یعنی پلٹ پلٹ کر حملہ کرنے والا ) ،  شیرِ خُدا اور مولا مشکل کشا  حضرت علی رَضِیَ اللہ عَنْہ کے مشہور القاب ہیں * حضرت مولا علی  رَضِیَ اللہ عَنْہ مکی مدنی آقا ، پیارے مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے چچا زاد بھائی ہیں ( [1] )  * مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہ عَنْہ کی شہادت کے بعد اَنْصار و مہاجرین نے حضرت مولا علی رَضِیَ اللہ عَنْہ کی بیعت کی ، ( [2] )  یُوں آپ امیر المؤمنین و خلیفةُ الْمُسْلِمِیْن منتخب ہوئے * حضرت مولا علی رَضِیَ اللہ عَنْہ 4 سال ، 8 ماہ ، 9 دِن مَسْنَدِ خِلافت پر رونق افروز رِہنے کے بعد 21 رمضان المبارک کو دُنیائے فانی سے رُخصت ہوئے۔ ( [3] )  


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 8 ، صفحہ : 412خلاصۃً۔

[2]...تاریخ الخلفاء ، فصل فی مبایعۃ ، صفحہ : 111بتغیر۔

[3]...معرفۃ الصحابۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 100۔