Book Name:Hazrat Salman Farsi

کے سارے جسم کو آگ جلائے گی ، اللہ پاک نے جہنّم پر حرام کر دیا ہے کہ وہ سجدے کے نشانات کو جلائے۔ ( [1] )      

اِسٹام کی تحریر

شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی انمول کتاب ” فیضانِ نماز “ صفحہ : 258 پر لکھتے ہیں : ایک نیک بندے سے کسی نے اپنی پریشانیوں کا رونا روتے ہوئے کہا : جو کام کرتا ہوں ، وہ الٹا ہو جاتا ہے ، کیا کروں ! اُس نیک بندے نے پوچھا : اِسْٹام  ( Stamp )  دیکھی ہے؟ بولا : دیکھی ہے۔ پوچھا : کیا جانتے ہو کہ اِسْٹام  ( Stamp )  پر لکھائی کیسےہوتی ہے؟ کہنے لگا : اس پر اُلٹی لکھائی ہوتی ہے۔ فرمایا : کیا بتا سکتے ہو وہ سیدھی کیسے ہوتی ہے؟ جواب دیا : جب اِسْٹام  ( Stamp )  کاغذ پر لگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں۔ فرمایا : جس طرح اِسْٹام  ( Stamp )  اپنی پیشانی کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اس کے اُلٹے الفاظ سیدھے ہو جاتے ہیں ، اسی طرح تُو بھی وُضُو کر کے مسجِد میں جا اور اپنے خالِق و مالِک کے حُضُور ماتھا ٹیک  ( یعنی سجدہ کر ) ، ان شاء اللہ الکریم ! تیرے بھی اُلٹے کام سیدھے ہو جائیں گے۔

اللہ پاک ہم سب کو فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ خوب نوافِل پڑھنے اور کثرت سے سجدے کرنے کی سعادت عنایت فرمائے۔  آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...مسلم ، صفحہ : 96 ، حدیث : 451۔