Book Name:Hazrat Salman Farsi

ایک سجدے کی اہمیت

حضرت اَبُو بَخْتَری رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ کی ایک کنیز تھی ، آپ نے اس سے فرمایا : نماز ادا کرو۔ کنیز نے انکار کر دیا۔ پھر فرمایا : اے خاتون ! ایک سجدہ ہی کر لو ! اس نے ایک سجدہ کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ کسی نے عرض کیا :  اے اَبُو عبد اللہ ! ایک سجدہ کرنے سے اس کو کیا فائدہ ہوتا؟ فرمایا : اگر یہ ایک ہی سجدہ کر لیتی تو اس کو پانچوں نمازوں کی توفیق مل جاتی۔ ( [1] )  

سجدے کی فضیلت پر 3 اَحادیث

اللہ اَکْبَر ! اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک کے حُضُور سجدے کی توفیق مِل جانا بہت بڑی سعادت ہے۔ * پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بندہ سجدے کی حالت میں اپنے رَبِّ کریم سے بہت زیادہ قریب ہوتا ہے ، اس لئے تم سجدے میں بکثرت دُعائیں کیا کرو !  ( [2] )  * مسلم شریف کی حدیثِ پاک میں ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کثرت سے سجدے کیا کرو کیونکہ تم جب بھی اللہ پاک کے لئے سجدہ کرو گے ، اللہ پاک تمہارا ایک درجہ بلند فرما دے گا اور اس کے بدلے تمہاری ایک خطا معاف فرمائے گا ( [3] )  * حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عَنْہ سے روایت ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : سجدے کے نشانات کے سِوا انسان


 

 



[1]...اللہ والوں کی باتیں ، جلد : 1 ، صفحہ : 382۔

[2]...مسلم ، صفحہ : 198 ، حدیث : 1083۔

[3]...مسلم ، صفحہ : 199 ، حدیث : 1093۔