Book Name:Hazrat Salman Farsi

مرتبہ فرمایا : تم تَوَکُّل کو اپنے اُوپر لازم کر لو ، یہ کتنا عمدہ عَمَل ہے۔ ( [1] )  

اللہ پاک ہمیں بھی تَوَکُّل  ( یعنی اللہ پاک پر بھروسہ کرنے )  کی توفیق عطا فرمائے۔

 آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔  

نیک عمل نمبر 14 کی ترغیب :

پیارے اسلامی بھائیو ! نبی کریم رءوف رحیم صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے صحابہ کرام کی زندگی کے واقعات سننے سنانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہم ان سے محبت کریں ، انہیں اپنا رول ماڈل بنائیں اور ان کے نقشِ قدم پر چل کر اپنی دنیا اور آخرت کو سنوارنے کوشش کریں۔ اس کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ” نیک اعمال “ کا رسالہ پُر  ( Fill )  کرنا بھی ہے ۔ شَیْخِ طریقت ، اَمِیْرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُھمُ العالیہ    کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ میں سےنیک عمل نمبر 14 یہ ہےکیا آج آپ نے  ( گھر میں یا باہر )  کسی پر غصہ آجانے کی صورت میں چپ رہ کر غصے کا علاج فرمایا یا بول پڑے؟ پیارے اسلامی بھائیو ! اسی طرح اور بہت سے نیک اعمال بصورت سوال جواب اس رسالے میں موجود ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم آسانی سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                    صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...طبقات اِبْنِ سعد ، جلد : 4 ، صفحہ : 70۔