Book Name:Hazrat Salman Farsi

حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ اَہْلِ بیت میں سے ہیں

پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ کے فضائِل و خصائِص میں سے ایک بڑی اَہَم فضیلت اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ کو اپنے اَہْلِ بیتِ اطہار میں شامِل فرمایا ، چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت علی المرتضٰی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کو فرمایا : سَلْمَانُ مِنَّا اَہْلَ الْبَیْتِ سلمان ہمارے اَہْلِ بیت میں سے ہے ، فَاتَّخِذْہُ صَاحِبًا لہٰذا انہیں اپنا ساتھی بنا لو۔  ( [1] )  

میر عبد الواحِدبالگرامی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : اَہْلِ بیت کی تین قسمیں ہیں :  ( 1 ) : اَصْل اَہْلِ بیت  ( 2 ) : داخِل اَہْلِ بیت  ( 3 ) : لاحِقْ اَہْلِ بیت۔ اَصْل اَہْلِ بیت 13 نُفُوس ہیں؛9 ازَواجِ مطہرات اور پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی 4 شہزادیاں۔    رَضِیَ اللہ عَنْہنَّ ۔  داخِل اَہْلِ بیت 3نُفُوس ہیں؛ حضرت علی المرتضیٰ ، حضرت امامِ حَسَن اور حضرت امام حُسَین  رَضِیَ اللہ عَنْہم اور لاحق اَہْلِ بیت وہ لوگ ہیں جن کو اللہ پاک نے ناپاکیوں اور گُنَاہوں سے بالکل پاک کر دیا اور انہیں کمال تقویٰ و پاکیزگی عطا فرمائی۔ جیسا کہ حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ کہ آپ سَیِّد نہیں ہیں لیکن ناپاکی سے کمال طہارت کی وجہ سے اَہْلِ بیت سے لاحِق  ( یعنی مِلے ہوئے )  ہیں۔ ( [2] )  

اپنے ہاتھ کی کمائی کھانا پسند فرماتے

حضرت ابو عثمان نَهْدِی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ سے روایت ہے ، صحابئ رسول حضرت سلمان


 

 



[1]...مسندِ بزار ، جلد : 13 ، صفحہ : 139 ، حدیث : 6534۔

[2]...سبع سنابِل مترجم ، صفحہ : 94۔