Book Name:Hazrat Salman Farsi
تاجدار صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک نے مجھے 4 لوگوں سے محبت کا حکم دیا اور مجھے خبر دی کہ اللہ پاک بھی اُن 4 سے محبت فرماتا ہے۔ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم وہ 4 کون ہیں؟ فرمایا : علی ، سلمان ، اَبُوذَراور مِقْداد ( رَضِیَ اللہ عَنْہم ) ۔ ( [1] )
ایک روایت میں ہے : حُضُورِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جنّت ( 1 ) : علی بن ابوطالِب ( 2 ) : عمَّار بِن یاسِر ( 3 ) : سلمان فارسی اور ( 4 ) : مِقْدَاد بِنْ اَسْوَد ( رَضِیَ اللہ عَنْہم ) کی مشتاق ہے۔ ( [2] )
عِلْم کا نہ ختم ہونے والا سمندر
حضرت زَاذَان کِنْدِی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک دِن ہم مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عَنْہ کی خِدْمت میں حاضِر تھے ، حضرت علی المرتضٰی ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عَنْہ نے حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ کا ذِکْرِ خیر کرتے ہوئے فرمایا : سلمان فارسی جیساتم میں کون ہو سکتا ہے؟ وہ اَہْلِ بیت میں سے ہیں ، انہوں نے پہلے اور آخری عُلُوم حاصِل کئے ، حضرت سلمان فارسی پہلی کتاب ( یعنی انجیل یا تورات ) کے بھی عالِم تھے اور آخری کتاب ( یعنی قرآنِ کریم ) کے بھی عالِم تھے بلکہ سلمان تو عِلْم کا نہ ختم ہونے والاسمندر تھے۔ ( [3] )