Book Name:Hazrat Salman Farsi

اسلام کا پرچَم بلند کرنے والے اور حضورِ اکرم ، نورِ مجسم صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کے ممتاز صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں سے ہیں۔ فارس  ( یعنی ایران )  کے رہنے والوں میں سب سے پہلے حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ نے اسلام قبول کیا۔ آپ کا نامِ پاک سلمان ہے۔ فارِس کے رہنے والے تھے ، اس لئے فارسی کہلائے۔ حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ کو سلمان الخیر  ( یعنی سلمان بھلائی والے )  بھی کہا جاتا ہے۔ ( [1] )   

تلاشِ حق کا سَفَر

پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ نے بہت لمبی عمر پائی ، روایات کے مطابق آپ 250 سال سے زیادہ عرصہ دُنیا میں تشریف فرما رہے۔ کہا جاتا ہے کہ حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ نے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے حَواری ( یعنی صحابی )  کی زیارت کی ہے۔ ( [2] )    

حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ فارِس کے شہر اَصْفہان کے رہنے والے تھے ، آپ کے آباء و اَجْداد مجوسی  ( یعنی آگ کی پُوجا کرنے والے )  تھے ، حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ نے بھی مجوسِیّت کی دینی تعلیم حاصِل کی اور اس  میں ماہِر بنے مگر جلد ہی آپ اپنے اس باطِل دین سے بیزار ہو گئے اور حق کی تلاش میں نکل پڑے ، حضرت سلمان فارسی رَضِیَ اللہ عَنْہ نے سالہا سال حق کی تلاش میں گزارے ، آپ ملکِ شام میں کئی راہبوں ( یعنی عبادت گزاروں ) کی صحبت میں رہے ، ان سے دینی تعلیم سیکھی ، اللہ پاک کی عبادت میں مَصْرُوف رہے ، آخر ایک راہِب کے پاس پہنچے ، اس راہِب نے اپنے آخری وقت حضرت سلمان


 

 



[1]...اصابہ فی تمیز الصحابہ ، جلد : 3 ، صفحہ : 120۔

[2]...اصابہ فی تمیز الصحابہ ، جلد : 3 ، صفحہ : 120ملتقطاً۔