Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz
طرح کی ڈیوائسز سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کی جا سکتی ہے ، اس ایپلی کیشن میں * مکمل قرآن کریم * اعلیٰ حضرت ، آقائے نعمت ، اِمامِ اہلسنت ، شاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان * دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق نہایت آسان ترجمہ ، ترجمۂ کنز العرفان اور * آسان انداز میں لکھی گئی ، اُرْدُو کی سب سےجدید ( Latest ) تفسیر تفسیر صراط الجنان شامل ہے۔ آپ کہیں بھی ہوں ، اس ایپلی کیشن کی مدد سے قرآنِ کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھ کر بآسانی سمجھ بھی سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ قرآنی آیات کو ، ترجمہ اور تفسیر کو وٹس ایپ ( Whats App ) ، فیس بُک ( Facebook ) وغیرہ پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رَجَبُ الْمُرْجَّب کے روزوں کے فضائل
پیارے اسلامی بھائیو ! رَجَبُ الْمُرَجَّب کا مبارک مہینا جاری ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! جلد ہی رحمتوں بھرا مبارک مہینا رَمْضَانُ الْمُبَارَک تشریف لے آئے گا۔
عَجِّل عَجِّل یارمضان جلدی جلدی آ رمضان
اللہ پاک ہمیں ماہِ رَمْضَان ُالْمُبَارَک کی بابرکت گھڑیاں نصیب فرمائے ، رَجَبُ الْمُرَجَّب بھی نیکیوں کا مہینا ہے ، اللہ پاک کے فضل سے عاشقانِ رسول اس ماہ مبارک میں بھی خُوب نفل روزے رکھتے اور نیکیوں کا ذخیر جمع کرتے ہیں۔