Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz
آخرت کی تیاری کی توفیق نصیب فرمائے ، پیر و مرشد کا منظورِ نظر بنائے ۔ کاش ! دنیا کے سب غموں سے نجات ملے اور صِرْف و صِرْف غَمِ مدینہ نصیب ہو جائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع
پیارے اسلامی بھائیو ! محبّتِ اَوْلیا پانے ، فیضانِ خواجہ و رضا سے دامن بھرنے ، نیک نماز بننے اور گُنَاہوں سے بچنے کاذہن پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ( Linkup ) ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے ! اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دین و دنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔آئیے ! ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت ( Participation ) کا ذِہن پانے کے لئے ایک مدنی بہارسنتے ہیں :
کراچی ( پاکستان ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں گناہوں بھری زِندگی بسر کر رہا تھا ، دُنیوی لذَّات میں مَصْرُوف رہنا میرامعمول تھا ، بُرے دوستوں کی صحبت ( Company ) نے مجھے اور بگاڑ دیا تھا ، دوستوں کے ساتھ مل کر رات بھر گُنَاہوں کا سلسلہ جاری رہتا ، ایک بار ایک اسلامی بھائی نے مجھے مَغْرب کے وقت نماز کی دعوت دی ، نہ جانے ان کی دعوت میں کیا اَثَر تھا کہ