Book Name:Faizan e Khwaja Ghareeb Nawaz
سب سے بَر ترَ عزت والے صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ
صَلَّی اللہ عَلَیْکَ وَسَلَّم صَلَّی اللہ صَلَّی اللہ ( [1] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنّۃَ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ ( [2] )
اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے ! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، نیت کیجئے ! * رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! آج چھٹی شریف ( یعنی رَجَبُ الْمُرَجَّب کی چھٹی رات ہے ) اور ہم الحمد للہ ! اللہ پاک کے محبوب بندے ، ولئ کامِل ، ہمارے آقا ، ہند کے راجہ ، نائِبِ رسول حضرت خواجہ مُعِیْنُ الدِّیْن حسن سنجری چشتی اجمیری رَحمۃُاللہ علیہ کا ذِکْرِ خیر کرنے ، سننے کے لئے حاضِر ہیں۔یہ اللہ پاک کا بڑا ہی فضل ہے کہ اس نے ہم گنہگاروں کو اپنے پیاروں کی محبّت نصیب فرمائی اور اَدب و محبت اور اِہتمام کے ساتھ ان کا ذِکْرِ خیر کرنے ، سننے کی سَعَادَت بخشی ہے۔اللہ پاک کے نیک بندوں کا ذکر کوئی عام بات نہیں ہے ، منقول ہے : عِنْدَ ذِكْرِ