Book Name:Ibadat o Istianat

پہننے سے پہلے * آفس جانے سے پہلے ، یُوں اچھی اچھی نیتیں کرتے جائیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نیکیوں کا ذخیرہ ہاتھ آئے گا۔ اب یہ نیتیں کرنی کیسے ہیں؟ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کا بہت پیارا رسالہ ہے : ثواب بڑھانے کے نسخے اس رسالے میں مختلف کاموں کی اچھی اچھی نیتیں لکھی ہیں ، یہ رسالہ حاصِل کر لیں ، اسے پڑھیں ، اس میں لکھی ہوئی اچھی اچھی نیتیں یاد کر لیں اور وقتاً فوقتاً نیتیں کرتے رہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! بہت فائدہ ہو گا۔

مِرا ہر عمل بس ترے واسِطے ہو            کر اِخلاص ایسا عطا یا الٰہی !

عِبَادت ایک امانت ہے

اے عاشقانِ رسول ! ہم دُنیا میں آئے ہی عِبَادت کے لئے ہیں ، اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَ الْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ(۵۶)   ( پارہ : 27 ، سورۂ ذٰریٰت : 56 )

ترجَمہ کنز الایمان : اور میں نے جِنّ اور آدمی اتنے ہی ( اسی لئے ) بنائے کہ میری بندگی کریں  ۔

اس لئے چاہئے کہ ہم کَثْرت سے اللہ پاک کی عِبَادت کیا کریں۔ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں : عِبَادت ایک اَمانت ہے اور اَہْلِ کرم کا دَستُور ہے کہ جب اَمانت ادا کی جائے تو کرم فرماتے ہیں۔ لہٰذا اگر ہم عِبَادت کریں تو اللہ پاک کی بےشُمار کرم نوازیاں نصیب ہوں گی۔   ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے عرب شریف کے ایک دیہاتی کو دیکھا ، وہ مسجد کے دروازے پر آیا ، اپنی اُونٹنی سے اُترا ، اُونٹنی کو وہیں چھوڑا اور مسجد میں جا کر نماز پڑھنے لگا ، اس نے بڑے اطمینان کے ساتھ ، ٹھہر ٹھہر کر باوقار انداز میں نماز ادا کی ، مجھے بہت تعجب ہوا  ( کہ کیسا بندہ ہے ، اسے اپنی اونٹنی کی کوئی فِکْر ہی نہیں ، بڑے اطمینان سے نماز پڑھ رہا ہے ) ۔ خیر ! اس نے