Book Name:Ibadat o Istianat

ترجمے کے ساتھ اور مختلف موضوعات پر سنتیں اور آداب وغیرہ شامِل ہیں۔ اپنے موبائل میں یہ  ایپلی کیشن انسٹال کر کے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے ! ایک شرعی مسئلہ سیکھتے ہیں :

درست کیا ہے؟

 ( درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلط مسئلے کی نشاندہی )

مسئلہ : نماز میں قراءَت کرنا فرض ہے۔

وضاحت : * قراءَت کا معنی ہے : حروف کی دُرُست ادائیگی کے ساتھ اتنی آواز میں کچھ پڑھنا کہ اپنے کان سُن سکیں * جب ہم امام صاحِب کی اِقْتدا میں نماز پڑھتے ہیں ، تب تو ہم نے قراءَت نہیں کرنی ہوتی ، البتہ جو تنہا نماز پڑھ رہا ہو ، اس پر فرض ہے کہ قیام میں اتنی آواز سےتلاوت کرے کہ اُس کے اپنے کان سُن سکیں * عموماً لوگ اس مسئلے سے بےخبر ہوتے ہیں * بَس مُنہ ہی مُنہ میں زبان ہلاتے ہوئے پڑھتے رہتے ہیں * بلکہ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو ہونٹ بند کئے دِل ہی دِل میں پڑھتے رہتے ہیں ، اس طرح پڑھنے کو قراءَت نہیں  کہا جاتا ۔ * جو لوگ ایسے پڑھتے ہیں ، ان کی نماز سِرے سے ہوتی ہی نہیں ہے۔

 * اس لئے جب بھی اکیلے نماز پڑھیں ، چاہے فرض ہوں ، سنتیں ہوں یا نفل وغیرہ ،