Book Name:Ibadat o Istianat
ماہِ رَجَب کی آمد ! مرحبا... ! !
پیارے اسلامی بھائیو ! رَجَبُ الْمُرَجَّب کا پیارا مہینا تشریف لا چکا ہے۔ یہ بہت بابرکت مہینا ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : رَجَبٌ شَہْرُ اللہ تَعَالٰی وَ شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَ رَمَضَانُ شَہْرُ اُمَّتِیْ۔یعنی رجب اللہ پاک کا مہینا ہے ، شعبان میرا مہینا ہے اور رمضان میری اُمّت کا مہینا ہے۔ ( [1] ) روایات میں ہے ، جب رَجَبُ الْمُرَجَّب کی آمد ہوتی تو پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم یہ دُعا فرمایا کرتے تھے۔ ( [2] ) ( آئیے ! ہم بھی ادائے سُنّت کی نیت سے یہ دُعا پڑھ لیتے ہیں ) :
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان
یعنی اے اللہ پاک ! تُو ہمارےلئے رَجَب اور شعبان میں بَرَکتیں عطا فرما اور ہمیں رَمَضان تک پہنچا۔ ( [3] )
خُدا کی ہے عنایت ماہِ رمضان آنے والا ہے ہوئی مولیٰ کی رحمت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے
مہِ رمضاں ، مہِ غفراں ، مہِ سُبْحاں ، مہِ رحماں کھلیں گے بابِ جنّت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے
کسی عربی شاعِر نے کہا ہے :
بَیِّضْ صَحِیْفَتَکَ السَّوْدَاءَ فِیْ رَجَبٍ بِصَالِحِ الْعَمَلِ الْمُنْجِی مِنَ اللہبِ ( [4] )
وضاحت : رَجَبُ الْمُرَجَّب میں اپنا کالا کالا ، گُنَاہوں سے بھرا ہوا اَعْمَال نامہ چمکا لو... ! ! کیسے؟ نیک