Book Name:Ibadat o Istianat

سُبْحٰنَ اللہ ! کیسی عظیم شان ہے۔ جدید سائیکالوجی  ( عِلْمِ نفسیات )  والے بھی اسے مانتے ہیں کہ کامیابی کی ابتدا ہمیشہ ایک خیال ، ایک جذبے اور ایک کیفیت سے ہوتی ہے ، ہمارا مسئلہ یہ ہے  کہ ہمارے دِل میں ایمانی کیفیت پیدا ہو تو ہم اسے سنبھالتے نہیں ہیں * کبھی کوئی بیان دِل پر چوٹ کر جاتا ہے * کبھی قرآنِ کریم کی کوئی آیت سُنتے ہیں تو دِل پر اَثَر کر جاتی ہے * کبھی کوئی حدیث شریف سُن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں مگر ہم سُنی اَنْ سُنی کر دیتے ہیں ، تھوڑی دَیْر کے لئے رِقَّت طاری ہوتی ہے پھر ختم ہو جاتی ہے ،  ہم اس ایمانی کیفیت کو سنبھالنے کی کوشش نہیں کرتے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم دِل میں پیدا ہونے والی اچھی کیفیات کو قابُو کریں ، ان کے تقاضوں کے مُطَابق عَمَل کریں ، دِل میں محبّتِ اِلٰہی بڑھاتے جائیں اور اللہ پاک کے حُضُور حاضِر ہو کرعاجزی و انکساری کا پیکر بن کر عَرْض کریں :

اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ(۴)   ( پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ : 4 )

ترجَمہ کنز العرفان : ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ۔

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

کلمہ اینڈ دُعا ( Kalma &Dua )  ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے  آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام کلمہ اور دُعا  ( Kalma&Dua )  جاری کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے بہت آسان انداز سے بچوں کی تربیت کی جاسکتی ہے * اس اپیلی کیشن میں بچوں کے لئے 6کلمے آڈیو کی صورت میں حروف کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ * روزمرہ کی 16مختلف دعائیں مثلاً پانی پینے کی دُعا * کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا * دودھ پینے کی دُعا * سوتے وقت کی دُعا وغیرہ حروف کی ادائیگی اور