Book Name:Ibadat o Istianat

پڑھیں گے ، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم نماز باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کیا کریں۔ * فرض نماز مسجد میں باجماعت ادا کرنا واجِب ہے۔ ( [1] )  * نمازِ باجماعت تنہا  ( یعنی اکیلے )  پڑھنے سے 27 درجے افضل ہے * اللہ پاک باجماعت نماز پڑھنے والوں کو محبوب رکھتا ہے * اللہ پاک اور اس کے فرشتے باجماعت نماز پڑھنے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں نمازِ باجماعت کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاۃِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔  

میں پانچوں نمازیں پڑھوں باجماعت       ہو  توفیق  ایسی  عطا  یااِلٰہی ! ( [2] )

 ( 2 )  : ریاکاری سے بچئے !

دوسرا مدنی پھول  جو آیتِ کریمہ سے ہمیں سیکھنے کو مِلا ؛ عُلَمائے کرام فرماتے ہیں :  ( اِیَّاكَ نَعْبُدُ) کا معنی ہے :  ( اے اللہ پاک )  ہم صِرْف و صِرْف تیری ہی عِبَادت کرتے ہیں۔ لہٰذا بندے کو چاہئے کہ عِبَادت میں صِرْف اللہ پاک ہی کی رضا کی نِیّت کرے ، عِبَادت میں ریاکاری بالکل نہ آنے دے کہ رِیا کاری کو شِرْکِ اَصْغَر  ( یعنی چھوٹا شِرْک )  کہا گیا ہے۔ ہم ذرا تَصَوُّر تو باندھیں ! بندہ نماز پڑھ رہا ہو اور دِل میں بندوں کو دِکھانے ، اُن کو خوش کرنے اور اپنی واہ وا کی طَلَب بھی ہو اور بندہ کہہ رہا ہو :

اِیَّاكَ نَعْبُدُ    ( پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ : 4 )

ترجَمہ کنز العرفان : ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں ۔

کتنی بُری بات ہے ، مُفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں نے ایک بزرگ کو دیکھا ، جب وہ نماز میں کھڑے ہوتے تو بہت روتے تھے ، میں نے رونے کی وجہ پوچھی تو فرمانے لگے : مجھے خبر نہیں کہ میں نماز پڑھنے میں سچّا ہوں یا جھوٹا ، زبان سے تو کہہ رہا ہوں


 

 



[1]... رد المحتار ، کتاب الصلاۃ ، باب الامامۃ ، مطلب : شروط الامامۃ الکبریٰ ، جلد : 2 ، صفحہ : 340۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 102۔