Book Name:Ibadat o Istianat

اور ہم اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔  ( [1] )  

خیر ! ہم اللہ پاک ہی کی عِبَادت کرتے ہیں ، صِرْف اُسی سے مدد مانگتے ہیں اور اُسی انداز سے مدد مانگتے ہیں جو ہمیں قرآن نے ، حدیث نے بتائے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں قرآن و حدیث کو صحیح انداز میں سمجھنے اور اس پر پُوری طرح عمل پیرا ہونےکی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاۃِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

آیتِ کریمہ سے ملنے والے عَمَلی سبق

پیارے اسلامی بھائیو ! سُورۂ فاتحہ ، آیت : 4 میں ارشاد ہوا :

اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ(۴)   ( پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ : 4 )

ترجَمہ کنز العرفان : ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ۔

اس آیتِ کریمہ سے ہمیں کیا کیا سیکھنے کو مِلا؟ وہ کونسی باتیں ہیں جو ہم اس آیتِ مبارکہ سے سیکھ کر عَمَلی طَور پر اپنی زِندگی میں نافِذ کر سکتے ہیں :

 ( 1 ) : نماز باجماعت پڑھیئے !

سب سے پہلا مدنی پھول تو یہ مِلا کہ نماز باجماعت پڑھنی چاہئے۔ دیکھئے ! فاتحہ کی تِلاوت کرنے والا یہ نہیں کہتا کہ میں تیری عِبَادت کرتا ہوں بلکہ عرض کرتا ہے :

اِیَّاكَ نَعْبُدُ

یعنی ہم تیری عِبَادت کرتے ہیں۔ہم کہنا کب درست ہو گا؟ جب باجماعت نماز


 

 



[1]... اذکار للنووی ، کتاب : اذکار المسافر ، باب : ما یقول انفلتت دابتہ ، صفحہ : 415۔