Book Name:Khof Aur Ummeed

مُعَاشرے میں مایُوسی کی مثالیں

آج کے دور میں ہمارے معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں لوگ مایُوس جلد ہو جاتے ہیں؛ * ایک دِن دُکان پر آمدن کم ہوئی تو دِل پریشان ہو جاتا ہے * بیمار ہو گئے تو مایُوسی * کوئی پریشانی آئے تو مایُوسی * مصیبت  آجائے تو مایُوسی * ہمارے نوجوان امتحان میں فَیْل ہو جائیں تو مایُوس ہو جاتے * بعض نادان تو مایُوسی کے گڑھے میں ایسے گرتے ہیں کہ تنگدستی، غربت، پریشانی اور امتحان وغیرہ میں ناکامی سے مایُوس ہو کر خودکُشی کی راہ لے لیتے ہیں۔

اللہ پاک محفوظ فرمائے۔ اللہ پاک کی رحمت سے ہر گز مایُوس نہیں ہونا چاہئے۔ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ رَضِیُ اللہ عنہ سے پوچھا گیا: سب سے بڑا گُنَاہ کیا ہے؟ فرمایا: اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے بےخوفی اور اس کی رحمت سے مایُوس ہو جانا۔ ([1])

میں نے مانا کہ حامِد گنہگار ہے               مَعْصِیَت کیش ہے اور خَطا کار ہے

میرے مولیٰ  مگر تُو تَو غَفَّار ہے             کہتی رحمت ہے مجرِم  سے  لَاتَقْنَطُوْا

اللہ ٗ      اللہ ٗ      اللہ ٗ       اللہ ٗ([2])

(2):دُنیا میں زُہد اختیار کیجئے...!!

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:

الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ(۲)   (پارہ:1 ،سورۂ فاتحہ:2)

ترجَمہ کنز الایمان:بہت مہربان رحمت والا ۔


 

 



[1]... کنزالعمال، جلد:1 ،جز:2، صفحہ:167، حدیث:4322 ملتقطًا۔

[2]...بیاضِ پاک ،صفحہ:12۔