Book Name:Khof Aur Ummeed

اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! ہمارا پیارا اللہ پاک کس قدر مہربان ہے، اُس کی رحمت کتنی وسیع ہے، ہم اس کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔ کاش! ہم گنہگاروں کو رَبِّ کریم کے دریائے رحمت سے صِرْف ایک قطرہ ہی نصیب ہو جائے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!دُنیا اور آخرت دونوں ہی سَنْوَر جائیں گی۔

میں نے مانا کہ سب سے بُرا ہوں                 کس کا ہوں؟تیرا ہوں میں تِرا ہوں

ناز رَحمت پہ مجھ کو بڑا ہے                       یا خُدا تجھ سے میری دُعا ہے([1])

آیتِ کریمہ پر عَمَل کے طریقے

اے عاشقانِ رسول! رَبِّ کریم نے فرمایا:

الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ(۲)   (پارہ:1 ،سورۂ فاتحہ:2)

ترجَمہ کنز الایمان:بہت مہربان رحمت والا ۔

اس آیتِ کریمہ پر ہم نے عَمَل کیسے کرنا ہے؟ اور اس سے ہمیں کیا کیا مدنی پھول حاصِل ہوتے ہیں:

(1):رَحْمتِ اِلٰہی پر بھروسہ رکھئے...!!

اس تعلق سے پہلا مدنی پھول تو یہ ہے کہ ہمیں چاہئے ہم ہمیشہ اللہ پاک کی رحمت سے اُمِّید رکھیں، کبھی بھی مایوس نہ ہوں۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ     (پارہ:24 ،سورۂ زمر:53)

ترجَمہ کنز الایمان:اللہ کی رحمت سے نا اُمید نہ ہو۔


 

 



[1]...وسائل بخشش،صفحہ:137۔