Book Name:Khof Aur Ummeed

وضاحت: اے اللہ پاک تُو بےنیاز ہے، تُو چاہے تو غریبوں فقیروں کو تخت عطا فرما دے اور تُو چاہے تو بادشاہوں کو فقیر بنا دے۔

اتنا مغرور نہ بن سامنے تاریخ بھی رکھ      بانٹنے والا بھی خیرات  پہ آ سکتا ہے

پیارے اسلامی بھائیو!  یہ دُنیا مکافاتِ عَمَل ہے، ہم جو کریں گے، وہ بھریں گے، اس لئے ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ

مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ(۳)

دُنیا میں بھی، آخرت میں بھی، روزِ جزا کا مالِک، ہمارے اَعْمَال کے نتائج کا مالِک اللہ پاک ہے۔ اللہ پاک ہمیں نیکیاں کرنا، اچھے اچھے کام کرنا اور اچھی ہی جزا پانا نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم   ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دارُ الاِفْتَاء اہلسنت ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو!  الحمد للہ! دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا فیضان عام کرنے میں مَصْرُوف ہے، دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے:  Darul Ifta Ahlesunnat(دار الافتاء اہلسنت)۔

اس ایپلی کیشن میں آپ کو ملیں گے :درجنوں مذہبی اور معاشرتی سوالات کے تحریری فتاویٰ * عقائد کے متعلق احکام * قرآن وحدیث کے متعلق احکام * وضو، غسل اور ناپاکی کے احکام * نماز کے متعلق مسائل * مفتیانِ دعوتِ اسلامی کے اہم تربیتی اور معلوماتی  ویڈیو کلپس اور بیانات * معاشرتی اور مذہبی پہلو ؤں پر رہنمائی  کرتے مختلف