Book Name:Khof Aur Ummeed

اس پر عَمَل کرنا ہے، کیسے ہو گا؟ زُہد اختیار کر کے، دُنیا کی عیش و عشرت سے مُنہ پھیر کر، فضول خواہشات کی قربانی دے کر، اگر یہ قربانی دیں گے، دُنیوی عیش و عشرت ، مال و دولت کی محبّت دِل سے نکالیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اللہ پاک کی صِفَتِ رَحْمٰن اور صِفَتِ رَحِیْم دونوں کا فیضان ملے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو دونوں جہان میں کامیابی مُقَدَّر ہو جائے گی۔ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام فرماتے ہیں: جنّت کی تمام نعمتوں کو اگر 2 لفظوں میں بیان کیا جائے تو وہ یہ ہیں: (1):راحت (کہ جنّت میں راحت، آرام، سکون ہو گا) (2): خواہشات  (کہ جنّت میں آدمی کی ہرخواہش پُوری ہو گی)۔ پس یہ 2 چیزیں یعنی راحت و آرام اور دُنیوی خواہشات اس دُنیا میں چھوڑ دو، (اللہ پاک نے چاہا تو) جنّت میں داخِلہ مل جائے گا۔ ([1])

حضرت مالِک بن دینار رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مجھے میرے استاد صاحِب نے فرمایا: اے مالِک! اگر اللہ پاک کا قُرْب چاہتے ہو تو اپنے اور دُنیوی خواہشات کے درمیان لوہے کی دیوار کھڑی کر دو...!! ([2])

اللہ پاک ہمیں دُنیا کی محبّت، یہاں کی عیش و عشرت اور فضول خواہشات سے محفوظ فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔

مَحبَّت میں اپنی گُما یاالٰہی!

رہوں مست وبے خود میں تیری وِلا میں

مِرے دل سے دنیا کی چاہت مٹا کر  نہ پاؤں میں اپنا پَتا یَاالٰہی!

پِلا جام ایسا پِلا یاالٰہی!

کر  اُلفت  میں  اپنی  فَنَا  یاالہٰی!([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرِّین، صفحہ:110۔

[2]... تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرِّین ، صفحہ:110۔

[3]... وسائلِ بخشش، صفحہ:105۔