Book Name:Faizan e Imam Shafi

لائے ، میں آپ کے استقبال کے لئے جلدی سے اُٹھا اور آپ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه کے سینے سے لگ گیا ، پھر مولا علی رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه نے مجھ سے ہاتھ مِلایا اوراپنی انگوٹھی مبارک اُتار کرمجھے پہنا دی۔

یہ ایمان افروز خواب دیکھنے کے بعد اگلے دِن میں خوابوں کی تعبیر بتانے والے کے پاس گیا ، اُسے اپنا خواب سُنایااور تعبیر پوچھی تو اس نے کہا : آپ کو مولا علی رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه کے سینے سے لگنے کی سَعَادت نصیب ہوئی ، یہ جہنّم سے آزادی کی علامت ہے ، مولاعلی رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه نے آپ سے ہاتھ مِلایا ، یہ قیامت کے روز اَمان ملنے کی بشارت ہے اور حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه نے آپ کو اپنی انگوٹھی پہنائی ، یہ اس طرف اشارہ ہے کہ جس طرح مولا علی رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه کا نامِ پاک مشہور ہے ، ایسے ہی آپ کے نام کو بھی شہرت نصیب ہو گی۔  ( [1] )

علّامہ بیہقی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه لکھتے ہیں : امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا یہ خواب واقعی سچ ثابت ہوا؛ اس کے کچھ ہی عرصے کے بعد امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کی شہرت ہونے لگی ، آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے بہت سی دِینی کتابیں لکھیں ، جن کے ذریعے آپ کانام دُور دُور تک پہنچ گیا۔ ( [2] )

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے اعلیٰ اَوْصاف

اے عاشقانِ رسول ! امام محمد بن ادریس شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه عِلْم میں تو بلند رُتبہ رکھتے ہی ہیں ، آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه عَمَل میں بھی بہت بُلند شان والے ہیں ، آئیے ! امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے چند اعلیٰ اَوْصاف سنتے ہیں :


 

 



[1]...مناقبِ امام شافعی للرازی ، صفحہ : 36۔

[2]...مناقبِ امام شافعی للبیہقی ، جلد : 1 ، صفحہ : 148۔