Book Name:Faizan e Imam Shafi

کوئی نسبت ، کوئی رشتہ ، کوئی تعلق کام نہ آئے گا مگر قربان جائیے ! ہمارے آقا و مولیٰ ، محمد مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کا نسب مبارک اس وقت بھی قائِم ہو گا ، یہ مبارک نسب قیامت کی وَحْشَت میں کام آئے گا۔

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه چونکہ رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کے ہم نَسَب ہیں لہٰذا روزِ قیامت امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بھی دامَنِ مصطفےٰ سے وابستہ ہوں گے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا نسب مبارک بھی اس وقت قائِم ہو گا اور قیامت کی ہولناکیوں میں کام آئے گا۔

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه عالِمِ قریش ہیں

اے عاشقانِ رسول ! قَرَشِی  ( یعنی قبیلہ قریش سے نسبی تعلق )  ہونے کے ناطے امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کو اَور بھی بہت سے فَضَائِل حاصِل ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کی ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ آپ عالِمِ قریش ہیں۔ سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کی حدیثِ پاک ہے : لَا تَسُبُّوْا قُرَیْشًا یعنی قریش کو بُرا مت کہو ! فَاِنَّ عَالِمَهَا یَمْلَاُ الْاَرْضَ عِلْمًا بے شک ان میں سے ایک عالِم زمین کوعِلْم سے بھر دے گا۔  ( [1] )  

اس حدیثِ پاک میں قبیلہ قریش کے جس عالِمِ دِین کا ذِکْر کیا گیا ہے ، اس سے مراد امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه ہیں۔ کروڑوں حنبلیوں کے پیشوا ، امام احمد بن حنبل رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : مجھ سے جب بھی کوئی دینی مسئلہ پوچھا جاتا ہے ، میں سب سے پہلے اس مسئلہ کو قرآن و حدیث سے تلاش کرتا ہوں ، اگر مجھے اس مسئلہ کا جواب قرآن و حدیث میں نہ


 

 



[1]...مسند ابو داؤد طیالسی ، جلد : 1 ، صفحہ : 245 ، حدیث : 307۔