Book Name:Faizan e Imam Shafi

تھی کہ مکہ مکرمہ کے مفتئ اَعْظم حضرت مسلم بن خالِد زَنجی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے آپ کو فتویٰ لکھنے کی اجازت عطا فرما دی۔( [1] )  

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے فضائِل

پیارے اسلامی بھائیو ! امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے فضائِل میں سے ایک اَہَم فضیلت یہ ہے کہ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کے ہم نَسَب ہیں۔ ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کے آباء و اَجْداد کی فہرست میں ایک دادا جان ہیں؛ حضرت عبدِ مناف رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه ۔ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بھی حضرت عبدِ مناف رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کی اَوْلاد میں سے ہیں۔

قبیلہ قریش کی 4شاخیں ہیں : 1 : بنوہاشِم 2 : بنومُطَّلِب 3: بنو نوفل4 : اور بنو عبدِ شمس۔ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم قبیلہ بنو ہاشِم سے ہیں ، اسی لئے آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کو رسولِ ہاشِمی کہا جاتا ہے اورامام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه قبیلہ بنو مُطَّلِب سے ہیں ، لہٰذا امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کو مُطَّلِبِی کہا جاتا ہے۔ ( [2] )

بنو ہاشِم اور بنو مطلب ایک ہی ہیں

امام فخر الدین رازی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه مُطَّلِبِی ہیں ، اس اعتبار سے آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کو کئی فضیلتیں حاصِل ہیں؛

1 : بنو مُطَّلِب ہمیشہ دِینِ اسلام کے مدد گار رہے ، انہوں نے ہر موقع پر پیارے آقا ،


 

 



[1]...كتاب الثقات لابن حبان ، باب المیم ، جلد : 5 ، صفحہ : 406 ، رقم : 2997۔

[2]...مناقبِ امام شافعی للرازی ، صفحہ : 30و31ملتقطاً۔