Book Name:Faizan e Imam Shafi

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بھی مُجَدِّد ہیں

اب تک کئی مُجَدِّ دنیا میں تشریف لا چکے ہیں ، الحمد للہ ! امام محمد بن ادریس شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بھی مُجَدِّد ہیں۔ امام احمد بن حنبل رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : پہلی صَدی ہجری کے مُجَدِّد حضرت عمر بن عبد العزیز رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه تھے ور دوسری صدی ہجری کے مُجَدِّد امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه ہیں۔ ( [1] )

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا مختصر تعارف

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا پُورا نام : محمد بن ادریس ہے ، آپ 150 ہجری میں پیدا ہوئے ، عُلَما فرماتے ہیں : جس روز امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه دُنیا سے رُخصت ہوئے ، اسی دِن امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کی وِلادت ہوئی۔ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه لمبے قد والے ، اچھے اخلاق والے ، لوگوں کے پسندیدہ ، لوگوں پر بہت احسان فرمانے والے ، سُنّتوں کے عامِل ، بہت نیک سیرت تھے۔

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه یمن میں پیدا ہوئے ، دو سال کی عمر مبارک تھی کہ والِدِ محترم وفات پا گئے ، چنانچہ آپ کی والدہ محترمہ آپ کو لے کر مکہ مکرمہ تشریف لے آئیں ، امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے مکہ مکرمہ ہی میں پرورش پائی ، ( [2] )   یہیں رِہ کر عِلْمِ دین سیکھا ، اللہ پاک نے امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے لئے عِلْم کا دروزاہ کھول دیا ، آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بہت محنتی اور عِلْمِ دین کا بہت شوق رکھنے والے تھے۔ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کی عمر مبارک ابھی 15 سال


 

 



[1]...مناقبِ امام شافعی للبیہقی ، جلد : 1 ، صفحہ : 55۔

[2]...مناقبِ امام شافعی للرازی ، صفحہ : 34و35۔