Book Name:Faizan e Imam Shafi

* امام اعظم نے فرمایا : یادرکھو ! اگر تم لوگو ں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آئے تو وہ تمہارے دشمن بن جائیں گے اگرچہ تمہارے ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں۔ ( امام اعظم کی وصیتین ، ص ۲۵۔ ) * امام اعظم نے فرمایا : جب تم لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤکروگے تو وہ تمہارے ماں باپ کی طرح ہو جائیں گے اگرچہ تمہارے اور ان کے درمیان کوئی رشتہ ناطہ نہ ہو۔ ( امام اعظم کی وصیتیں ، ص ۲۶۔ ) * اولیاء ُاللہ اپنی بُرائیاں کرنے والوں بلکہ جان کے در پے رہنے والوں کے ساتھ بھی حسنِ سلوک کیا کرتے ہیں۔ ( غیبت کی تباہ کاریاں ، ص۳۴۲ ماخوذاً )  * حسنِ سلوک کرنے سے اللہپاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے۔ * حسن سلوک لوگوں کی خوشی کا سبب ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے فرشتوں کو مَسَرّت ہو تی ہے۔ * حسنِ سلوک کرنے سے مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                 صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * ظلم سے نجات پانے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ”  فوت شدہ مسلمانوں کی بخشش کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :

اَللّٰھُمَّ   رَبَّنَاۤ اَخْرِجْنَا مِنْ هٰذِهِ الْقَرْیَةِ الظَّالِمِ اَهْلُهَاۚ-وَ اجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ وَلِیًّا ﳐ وَّ اجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ نَصِیْرًاؕ(۷۵)

ترجمۂ کنز العرفان : اے ہمارے رب ہمیں اس شہر سے نکال دے جس کے باشندے ظالم ہیں اور ہمارے لئے اپنے پاس سے کوئی حمایتی بنادے اور ہمارے لئے اپنی بارگاہ سے کوئی مددگار بنادے۔  ( فیضانِ دعا ، ص 251 )