Book Name:Faizan e Imam Shafi

حسنِ سلوک کے بارے میں مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آیئےحسن سلوک کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے :  ( 1 )  فرمایا : ہر حسن ِ سلوک صدقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔ ( مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ ،  باب کل معروف صدقۃ ، ۳/۳۳۱ ، حدیث : ۴۷۵۴ )  ( 2 ) فرمایا : جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ صِلَہ ٔرِحمی کرے۔  ( بخاری ، ۴/۱۳۶ ، حدیث : ۶۱۳۸ ) * قرآن و احادیث میں مطلقاً رشتہ داروں اور ذوِی القُربیٰ ( یعنی قرابت والوں ) کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم ہے۔ ( ردالمحتار ، ۹/۶۷۸ ماخوذاً )  * حسن سلوک کرنے میں والدین کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے۔ ( ردالمحتار ، ۹ /۶۷۸ ملخصاً )  * حسن سلوک کی مختلف صورَتیں ہیں ، ہَدِیّہ و تحفہ دینا اور اگر ان کو کسی کام میں مدد در کار ہوتو اِس کا م میں ان کی مدد کرنا ، انہیں سلام کرنا ، ان کی ملاقات کو جانا ، ان کے پاس اُٹھنا بیٹھنا ، ان سے بات چیت کرنا ، ان کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔ ( دُرَر ، ۱/۳۲۳ملخصاً )

( اعلان )

حسن سلوک کے بارے میں  بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                    صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں