Book Name:Faizan e Imam Shafi

رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه صحابۂ کرام  رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ اور اَہْلِ بیتِ اطہار سے بہت محبت فرمایا کرتے تھے ، وقتاً فوقتاً صحابۂ کرام  رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ  اور اَہْلِ بیتِ اطہار کے فَضَائِل بیان کرنا ، جو ان سے بغض رکھتا ہو ، اس سے دُور رہنا ، صحابۂ کرام  اور اَہْلِ بیتِ اطہار کے معاملے میں حق سے ہٹنے والے کو نیکی کی دعوت دینا ، اسے اچھے انداز سے سمجھانا امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کی عادات میں شامِل تھا ، ایک مرتبہ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے صحابۂ کرام  رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ  کے فضائِل بیان کرتے ہوئے فرمایا : صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ وہ مبارک ہستیاں ہیں کہ ان کی تعریفیں تمام جہانوں کے رَبّ ، اللہ پاک نے فرمائی ہیں ، صحابۂ کرام  رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ  وہ ہیں کہ قرآنِ کریم ، تورات اور انجیل میں ان کی منقبتیں ہیں ، صحابۂ کرام  رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ  وہ ہیں کہ اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے ان کے فَضَائِل بیان فرمائے۔  صحابۂ کرام  رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ  وحی اُترنے کے شاہِد  ( یعنی گواہ )  ہیں ، صحابۂ کرام  رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ  ہی نے ہم تک دین  پہنچایا ، بےشک صحابۂ کرام  رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ  ہم سے زیادہ عِلْم والے ہیں ، صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ ہر عِلْم میں ہم سے بہت اُونچے اور بُلند مرتبہ ہیں ، صحابۂ کرام  رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ  کی یہ شان ہے کہ یہ سب جس بات پر متفق ہو جائیں ، وہ بات دِین میں دلیل بن جاتی ہے اور اگر ایک ہی صحابی کوئی بات کہے تو اس بات کی مخالفت کرنے کی کسی میں ہمّت نہیں ، صِرْف ایک صحابی کا فَرمان بھی ہمارے لئے دلیل ہے۔  ( [1] )  

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کی محبتِ اَہْلِ بیت

اسی طرح اَہْلِ بیت رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهمْ سے اِظْہارِ محبت کرتے ہوئے امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه


 

 



[1]...مناقبِ امام شافعی للرازی ، صفحہ : 136۔