Book Name:Faizan e Imam Shafi

اے عاشقانِ رسول ! اندازہ کیجئے ! زبان کیسا اہمیت والا عُضْو ہے کہ جو بندہ زبان کی حِفَاظت کر لے ، زبان کو گُنَاہوں سے بچانے میں کامیاب ہو جائے اور اس کے ساتھ ساتھ زناوغیرہ سے بچتا رہے ، رسولِ اکرم ، نورِمجسم  صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے اسے جنّت کی ضمانت دی ہے اور پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کی ضمانت اللہ پاک کی ضمانت ہے۔

فُضُول کلام غُلام بنا لیتا ہے

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے اپنے ساتھی حضرت ربیع رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه سے فرمایا : اے ربیع ! فُضُول کلام مت کرنا کیونکہ جب تم بات کہہ چکو گے تو وہ بات تُم پر حاکم بن بیٹھے گی اور تم اس کے غُلام بن جاؤ گے۔ ( [1] )  

بات کرنے سے پہلے سوچ لو... !

ایک مرتبہ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے فرمایا : جب تم کوئی بات کرنے لگو تو پہلے اس پر غور کر لو ! اگر تمہیں کوئی فائدہ نظر آئے تو کہہ ڈالو اور اگر تم شش و پنج میں پڑ جاؤ ( کہ بولنے میں بہتری ہے یا نہیں )  تو خاموش رہو۔ ( [2] )  

اللہ پاک ہم سب کو زبان کی احتیاط نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم ۔

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کی صحابہ  کرام  رِضْوَانُ اللّٰهِ عَلَیْهِمْ  سے محبت

اے عاشقانِ رسول ! امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا ایک بہت ہی پیارا وَصْف یہ ہے کہ آپ


 

 



[1]...المستطرف فی کل فن مستطرف ، باب الثالث عشر ، جلد : 1 ، صفحہ : 82۔

[2]...المستطرف فی کل فن مستطرف ، باب الثالث عشر ، جلد : 1 ، صفحہ : 81۔