Book Name:Faizan e Imam Shafi

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !             صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بہت سخی تھے

اے عاشقانِ رسول ! حضرت امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے پاکیزہ اَوصاف میں ایک بہت پیارا وَصْف یہ بھی ہے کہ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بہت سخی تھے ، ہزاروں روپے  بڑی خوشی کے ساتھ غریبوں پر خرچ فرما دیا کرتے تھے۔ حضرت حُمیدی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : ایک مرتبہ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه اپنے کسی کام کے سلسلے میں یَمن تشریف لے گئے ، جب آپ واپس مکہ مکرمہ آئے تو آپ کے پاس 10 ہزار دِرْہم  ( یعنی سونے کے سِکّے )  تھے ، چنانچہ آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے شہر سے باہَر ہی خیمہ لگا لیا ، لوگ آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے پاس آتے رہے ، آپ انہیں مال عطا فرماتے رہے ، جب آپ خیمے سے باہَر تشریف لائے تو سارا مال  ( یعنی 10 ہزار سونے کے سِکّے )   راہِ خُدا میں تقسیم فرما چکے تھے۔ ( [1] )

مہر کی رَقم ادا فرما دی

حضرت ربیع رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : جب میرا نِکاح ہوا تو حضرت امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے مجھ سےپوچھا : حق مِہر کتنا طَے کیا تھا؟ میں نے عرض کیا : 30 دِینار۔ آپ نے دوبارہ پوچھا : اس میں سے ادا کتنا کر دیا ہے؟ میں نے عرض کیا : 6 دِینا۔ اتنا پوچھنے کے بعد امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه تشریف لے گئے ، بعد میں مجھے ایک تھیلی بھجوائی ، جس میں پورے 24 دِینار تھے۔ یعنی حق مِہر کی رقم جو باقی تھی اور حضرت ربیع رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے ذِمّے لازِم تھی ، انہوں نے


 

 



[1]...تاریخ مدینہ دمشق ، جلد : 51 ، صفحہ : 401۔