Book Name:Faizan e Imam Shafi

کیا ہم اپنے اُسی رَبِّ کریم کا پاکیزہ کلام پڑھتے ہیں؟ کتنے دِن ہو گئے تِلاوت کئے ہوئے؟ ہم سب کے گھروں میں یقیناً قرآنِ کریم موجود ہو گا ، اس پاکیزہ بابرکت کتاب کو ہم کتنے دِنوں بعد الماری سے نکالتے ہیں؟  پیارے اسلامی بھائیو ! یہ لمحۂ فکریہ ہے ، بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں موبائِل فون کے لئے وقت مِل جاتا ہے ، سوشل میڈیا کے لئے وقت مِل جاتا ہے ، دُنیوی مال و دولت کمانے کے لئے ہمارے پاس وقت ہی وقت ہے ، سیرو تفریح کے لئے ہم منٹوں میں تیار ہو جاتے ہیں مگر افسوس ! ہمیں اپنے رَبِّ کریم کا پاکیزہ کلام پڑھنے کے لئے کئی کئی دِن ، کئی کئی ہفتے بلکہ کئی کئی مہینے بھی وقت نہیں ملتا بلکہ وقت ملنے کا تو کیا شکوہ کریں ، ہمیں تو یاد بھی نہیں آتا کہ ہم نے تِلاوت بھی کرنی ہے ، ہم نے اپنے اَہْداف میں تِلاوت کو شامِل ہی نہیں کیا ہوتا۔

اللہ پاک ہمیں بھی تِلاوتِ قرآن کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                             صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

تمام مسلمانوں کے حق میں دُعا فرماتے

حضرت حَسَن کرابِیْسِی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : مجھے کئی بار امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے ساتھ رات گزارنے کی سَعَادت ملی۔آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه ایک تِہائی رات نماز پڑھتے ، معمول مبارک یہ تھا کہ کبھی نماز میں 50 آیات کی تلاوت فرماتے اور کبھی 100 آیات تِلاوت کرتے۔ تِلاوت کا اندازیہ ہوتا کہ جب رحمت والی آیت پر پہنچتے تو اللہ پاک کی بارگاہ میں اپنے لئے اور تمام مسلمانوں کے لئے رحمت کی دُعا کرتے اور جب عذاب والی آیت پڑھتے تو اس