Book Name:Faizan e Imam Shafi

امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه اور شوقِ تلاوت

حُجَّۃُ الاِسْلام امام محمد بن محمد غزالی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه لکھتے ہیں : امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے رات کو 3 حِصَّوں میں تقسیم کر رکھا تھا؛ ایک حِصَّہ عِلْمِ دین کے لئے ، ایک حِصَّہ نماز کے لئے اور ایک حِصَّہ آرام کے لئے۔ ( [1] )

حضرت  رَبِیْع رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا بیان ہے : امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه روزانہ ایک قرآنِ کریم ختم فرمایا کرتے ( [2] ) رمضان المبارک میں آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کاشوقِ تِلاوت مزید بڑھ جاتا ، آپ رمضان المبارک میں دورانِ نوافِل 60 قرآنِ کریم ختم فرمایا کرتے تھے۔ ( [3] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! ذرا اندازہ لگائیے ! امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کوئی معمولی شخصیت نہیں ہیں ، آپ باقاعِدہ مفتی تھے ، لوگ آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه سے فتوے پوچھا کرتے ، آپ لوگوں کو جوابات عِنَایت فرماتے ، بہت بڑے عالِمِ دین تھے ، دُور دراز سے لوگ آپ کی خدْمت میں حاضِر ہو کر عِلْم کی پیاس بجھاتے تھے ، اتنی مصروفیات ہونے کے باوُجُود آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه تِلاوتِ قرآنِ کریم کے لئے وقت نکال لیا کرتے تھے۔

اب ہم ذرا غور کریں ! کیا ہم بھی تِلاوت کے لئے وقت نکالتے ہیں؟ ہم میں سے ہر ایک دِل ہی دِل میں غور کرے ، قرآنِ کریم ہمارے پیارے اللہ پاک کا کلام ہے ، وہی رَبِّ کریم جو ہمیں رِزْق عطا فرماتا ہے ، جو ہمیں پالتا ہے ، ہمیں ہزارہانعمتیں عطا فرماتا ہے ،


 

 



[1]...احیاء علوم الدین ، کتاب العلم ، جلد : 1 ، صفحہ : 40۔

[2]...تاریخ بغداد ، محمد بن ادریس شافعی ، جلد : 2 ، صفحہ : 61۔

[3]...احیاء علوم الدین ، کتاب العلم ، جلد : 1 ، صفحہ : 40۔