Book Name:Faizan e Imam Hasan Basri

میں نفل روزے رکھنے کے خصوصی فضائِل ہیں ، اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں  نفل روزے رکھنے کی بھی ترغیب دِلائی جاتی ہے بلکہ شعبہ اِصلاحِ اعمال کے تحت  نفل روزوں کی تحریک چلائی جاتی ہے ، جس میں ہزاروں خوش نصیب نفل روزے رکھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ، کئی ایک مقامات پر سحری اجتماعات کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔

ہم نے رَمْضَانُ الْمُبَارک کے روزے تو رکھنے ہی رکھنے ہیں کہ فرض ہیں ، نیت کر لیجئے ! کہ ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب اور شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں نفل روزے رکھنے کی بھی بھرپور کوشش کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !

حضرت ِابنِ عباس رَضِیَ اللہ عنہ  فرماتےہیں کہ رسول ُاللہ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : جو رجب میں ایک روزہ رکھےتو اس کا روزہ رکھنا ایک مہینے کےروزوں کی طرح ہے۔ جورجب کےمہینےمیں 7 روزےرکھےگاتواس پردوزخ کے7دروازے بند کردئیے جائیں گے۔ جو اس مہینےمیں 8روزے رکھےگاتو اس کے لئے جنّت کے8دروازے کھول دئیےجائیں گے اور جواس ماہ میں 10روزے رکھے گاتو اس کی برائیاں نیکیوں میں بدل دی جائیں گی۔  ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

سَتُّو شریف سے افطاری

 ایک دِن امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا روزہ تھا ، حضرت خُلَید بن حَسَّان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ہم افطار کے وقت کھانا لے کر امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ۔ جب آپ نے روزہ افطار کرنا چاہا تو کسی نے قرآنِ کریم کی یہ آیت تلاوت کی :


 

 



[1]... تاریخ بغداد ، جلد : 8 ، صفحہ : 326 حدیث : 4421 ۔