Book Name:رَبُّ العٰلَمِیْن

عالَم کل کتنے ہیں...؟

عالَم کُل کتنے ہیں؟ اس کا صحیح عِلْم اللہ رَبُّ الْعٰلَمِیْن ہی کو ہے * حضرت ضحّاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : کل 360 عالَم ہیں * حضرت سَعِید بن جُبَیر رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : عالَم ایک ہزار ہیں * حضرت وَہْب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : کُل 18 ہزار عالَم ہیں اور * حضرت مقاتل بن حَیَّان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : کُل 80 ہزار عالَم ہیں۔ ( [1] )  

غرض؛ کُل عالَم کتنے ہیں؟ ہمیں ان کی حتمی تعداد بھی معلوم نہیں اور اللہ ربُّ العالمین وہ ہے کہ  یہ تمام عالَم بنائے بھی اُسی نے ہیں اور وہی ان کو پال بھی رہا ہے۔

نہیں موقوف خلّاقی تری اس ایک دُنیا پر    کئے ہیں ایسے ایسے سینکڑوں پیدا جہاں تُو نے

چھوٹا سا کیڑا تسبیح کر رہا تھا

ایک مرتبہ اللہ پاک نے اپنے نبی حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام  سے فرمایا : اے موسیٰ ! آپ کے سامنے جو پتھر ہے ، اس پر اپنا عصا ( یعنی لاٹھی ) مارئیے ! حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام نے عصا مارا ، پتھر ٹوٹ گیا ، اس کے اندر سے ایک چھوٹا پتھر نکلا ، حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام نے اس پر بھی عصا مارا ، وہ بھی ٹوٹ گیا ، اس کے اندر سے ایک اور پتھر نکلا ، حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام  نے اس تیسرے پتھر  پربھی عصا مارا ، یہ بھی ٹوٹ گیا ، پتھروں کی ان تین تہوں کے اندر ، آخری پتھر میں ایک چھوٹا سا سوراخ تھا ، اس سوراخ کے اندر ایک چھوٹا سا کیڑا تھا اور اس کیڑے کے مُنہ میں کوئی کھانے کی چیز تھی ، اللہ پاک نے حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام کو طاقت عطا فرمائی ، آپ نے اُس کیڑے کی آواز سُنی ، وہ کہہ رہا تھا : سُبْحٰنَ مَنْ یَّرَانِی وَ یَسْمَعُ کَلَامِی وَ یَعْرِفُ مَکَانِی وَ یَذْکُرُنِیْ وَ لَا یَنْسَانِی پاک ہے جو مجھے دیکھتا بھی ہے ، میری پُکار بھی سُنتا ہے ،


 

 



[1]...التیسیر فی التفسیر ، پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ ، تحت الآیۃ : 1 ، جلد : 1 ، صفحہ : 105 -106 بتقدم و تاخر۔