Book Name:رَبُّ العٰلَمِیْن

درجہ بہ درجہ کمال تک پہنچایا جاتا ہے ،   لہٰذا روزانہ کی روزانہ ایک ایک درجہ طَے کروایا یہاں تک کہ ایمان کے بلند تَرِیْن مقام تک پہنچا دیا۔

ہمیں بھی چاہئے کہ ہم کرِشْمَات کے انتظار میں نہ رہیں ، یہ دُنیا محنت کی جگہ ہے ، یہاں محنت کی قدر کی جاتی ہے ، ہم محنت کریں ، پھر رَبِّ کریم کی عنایات بےشُمار ہیں۔ اللہ پاک ہمیں محنتی انسان بننے کی توفیق نصیب کرے۔

آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔  

یہی آئینِ قُدْرت ہے ، یہی اُسْلُوبِ فِطْرَت ہے    جو ہے راہِ عَمَل میں گامزن ، محبوبِ فِطْرت ہے ( [1] )

وضاحت : اِس دُنیا میں قُدْرت کا یہ قانُون ہے کہ وہ شخص فِطْرت کا پسندیدہ ہے ، قُدْرت اُسی کو نوازتی ہے جو محنت کرتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اپیلی کیشن کا تعارف

اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے  عوام کی آسانی اور اُمّتِ مصطفےٰ کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara متعارف کروائی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ  * آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں * بیماری ، نظرِ بد ، جادُو ، آسیب وغیرہ مسائِل کے حل کے لئے فی سبیل اللہ تعویذات حاصِل کر سکتے ہیں * اور آن لائن کاٹ  بھی کروا سکتے ہیں۔ مزید اس ایپلی کیشن میں * بیماری * غربت * غم ، پریشانی  * اور آفات و بلیات ( Misfortunes ) وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اوراد و وظائِف بھی شامِل ہیں۔ اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے ! خود بھی فائدہ


 

 



[1]... کلامِ اقبال ، بانگ درا ، صفحہ : 97۔